ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار تحریک انقلاب کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ڈی ون کے تحت رکن اسمبلی کا باکردار اور پاک باز ہونا لازم ہے۔ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہ اترنے کی بناء پر ہمیشہ کے لئے نااہل قرار دیا جائے اور رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر اعتراض بھی مسترد کیا جائے جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔دریں اثنافوج کے خلاف نفرت انگیز مواد بانٹنے والے ملزم کی جانب سے دائردرخواست ضمانت مسترد کر دی۔دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی توملزم غلام مجتبی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے آزادی اظہار رائے کے تحت اپنے نکتہ نظر پر مشتمل مواد تقسیم کیا مگر پولیس نے بے بنیاد مقدمہ بنا ڈالا۔سرکاری وکیل خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم راہ ہلاکت اور راہ نجات نامی دو کتابوں اورافواج پاکستان کے خلاف نفرت پر مبنی لٹریچیر تقسیم کرتا ہو ا پکڑا گیا، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ درخواست ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -