زبردستی شادی ہال بند کرانے کیخلاف درخواست پر حتمی بحث کیلئے وکلاء کونوٹس

زبردستی شادی ہال بند کرانے کیخلاف درخواست پر حتمی بحث کیلئے وکلاء کونوٹس

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رات 10بجے شادی ہالز کی زبردستی بندش کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار رضوان گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے رات 10بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ضلعی انتظامیہ شادی ہالز کو10بجتے ہی زبردستی بند کرا دیتی ہے جبکہ اس دوران ہونے والی شادی کی تقریبات میں آئے ہونے مہمانوں کو کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شادی تقریبات کے اوقات کار کو وقت کی بندش سے استثنی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ آخر