اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ’’ شارپ شوٹرز‘‘ تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری سیکورٹی گارڈز اور شارپ شوٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ،25سے 30سیکورٹی گارڈز پاکستان انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) ، فیڈرل گورنمنٹ سروس ہسپتال (پولی کلینک ) ہسپتال ،سی ڈی اے ہسپتال میں تعینات کیے جائیں گے اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے چیف کمشنر اسلا م آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا گیا ہے ۔ آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق چیف کمشنر اسلا م آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اسلام آباد پولیس ،انتظامیہ ،ہسپتالوں کے نمائندوں سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث آئے روز ٹارگٹ گلنگ کے واقعات رونماں ہورہے ہیں ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری سیکورٹی گارڈز اور شارپ شوٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔25سے 30سیکورٹی گارڈز اورشارپ شوٹرز پاکستان انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) ، فیڈرل گورنمنٹ سروس ہسپتال (پولی کلینک ) ہسپتال ،سی ڈی اے ہسپتال میں تعینات کیے جائیں گے۔ شارپ شوٹرز