دہشتگردی کے خاتمے میں پاک امریکہ باہمی تعلقات کابھرپور کردار ہے ،امریکہ

دہشتگردی کے خاتمے میں پاک امریکہ باہمی تعلقات کابھرپور کردار ہے ،امریکہ

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک امریکہ باہمی تعلقات کا بڑا حصہ ہے،ہم پاکستان عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان اور بھارت مذکراتی عمل کو بحال کر کے کشیدگی کم کر سکتے ہیں،امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرے گا۔معمول کی میڈیا بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ امریکا کے بھارتی حکومت بشمول وزیر اعظم نریندر مودی سے بہت اچھے تعلقات ہیں، امید ہے کہ بھارت میں داخلی سیاسی تبدیلیوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے اہم ہیں، امریکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکراتی کو بحال کرکے باہمی کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کریں گے۔جین ساکی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کا سب سے اہم حصہ ہے، گزشتہ دنوں پشاور کی مسجد میں بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر امریکا کو بہت افسوس ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے، امریکا انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ امریکہ

مزید : صفحہ آخر