سی سی پی او لاہورافسران کے ہمراہ مقتول مرتضےٰ کے گھر گئے

سی سی پی او لاہورافسران کے ہمراہ مقتول مرتضےٰ کے گھر گئے

 لا ہور (کرا ئم سیل ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمدامین وینس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم اور ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک مقتول نوجوان مرتضےٰ کے گھر عسکری 10گئے۔اس موقع پر سی سی پی او نے مقتول کے ورثا کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام ملزموں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے اور ان کی تفتیش کی روشنی میں جن ملزمان کے نام ایف آئی آر میں نہیں آئے ان کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے اور ملزموں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔مقتول کے ورثا نے پولیس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا ہے ہمیں صرف انصاف چاہیے۔جس پر سی سی پی او نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ملزموں کو قانون کے شکنجے میں لانے میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی جائے گی۔

مزید : علاقائی