طالبات کو تنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

طالبات کو تنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل )ایس پیزاور ایس ایچ اوز کو طالبات کے تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو تنگ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ ایسے افراد کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ طالبات کے تمام تعلیمی ادروں کے پرنسپل حضرات اور سکیورٹی انتظامیہ سے ملاقات کر کے تعلیمی اداروں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں لڑکوں کی طرف سے ہلڑ بازی یا پھر طالبات کو تنگ کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس ایچ اوز کو طالبات کے تعلیمی اداروں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں گشت بڑھانے کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کو بھی ہدایت کی کہ سڑک پر تعینات ٹریفک وارڈنز کوبھی اس مہم میں شامل کریں اور ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر اوباشوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔ اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر نے شہرمیں موجود طالبات کے تعلیمی اداروں کے باہرٹر یفک وارڈنز کو ایس ایچ اوز کے ساتھ مکمل تعاون کا حکم دیا۔ڈی آئی آپر یشنز نے مزید کہا کہ طالبات کے تعلیمی اداروں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں ایس ایچ اوز خود موجود رہیں گے اور طالبات کو تنگ کرنے میں ملوث افراد کیخلاف فوری ایکشن لیں گے۔

مزید :

علاقائی -