سبزہ زار ، فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے

سبزہ زار ، فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے

لاہور (کرائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں سائیکلوں والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ایدھی سروس نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں بھجوا دیا ہے، دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی دیواریں گر گئیں جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سبزہ زار کے علاقہ کریم آباد سید پور میں واقع سائیکلوں کی فیکٹری میں موجود گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث قریبی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا اور فیکٹری میں موجود یونس اور ارشد زخمی ہو گے جن کو ایدھی کے عملے نے طبی امداد کیلئے ہسپتال بھجوا دیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق فیکٹری غیر قانونی طور پر رہائشی آبادی میں قائم کی گئی، اسکے مالک کے خلاف نہ صرف کاررروائی کی جائے گی بلکہ فیکٹری کو سیل کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی