مزنگ دو بچوں کے باپ نے قرض خواہوں سے تنگ آکر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی
لاہور (کر ائم سیل)مزنگ کے علاقہ میں دو بچوں کے باپ نے قرضوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مزنگ چاہ پچھواڑہ کا رہائشی 56سالہ رفاقت علی بیروزگار تھا ،اڑھائی سال قبل بیوی کی وفات کے بعد بچوں کی پرورش اور کاروبار کیلئے اس نے لوگوں سے قر ض پر رقم لی خراب حالات کی وجہ سے واپس نہ کر سکا۔ رفاقت علی نے قرضے کی رقم سے اپنی بیٹی کی شادی بھی کر دی تھی ،آئے روز قرضوں کی واپسی کیلئے آنے والے لوگوں کے تقا ضوں سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گزشتہ روز اپنے کمرے میں چارپائی کو کھڑا کر کے اس پر پھندا ڈال لیا اور گلے میں لے کر جھول گیا۔ گھر والوں نے لٹکتی ہو ئی لاش دیکھ کر شور مچا دیا پولیس اور یدھی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو چارپائی سے ا تا ر کر پوسٹ مارٹم کیلئے مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ رفاقت علی غربت اور بیروزگاری سے تنگ تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے جبکہ خودکشی کے بعد متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا اور بیٹا باپ کی لاش سے لپٹ کر دھاڑیں مار کر روتا رہا۔