بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل تھانہ میں بند کرکے نوجوان پر پتنگ بازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل تھانہ میں بند کرکے نوجوان پر پتنگ بازی کا مقدمہ ...
 بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل تھانہ میں بند کرکے نوجوان پر پتنگ بازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

  


لاہور (ملک خیام رفیق) سبزہ زار پولیس کی پھرتیاں،بغیررجسٹریشن کے مو ٹرسا ئیکل سوار کو روک کر موٹر سائیکل تھانے میں بند کر نے کے بعدپتنگ بازی کا مقدمہ درج کر دیا ۔بالیاں بیچ کر ضمانت کراوئی ،سی سی پی او ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کر یں،نو جوان کی والدہ کی اپیل۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کا رہائشی علی رضا بغیرنمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر تھانے کے سامنے سے گزرا تو پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کر کے اس کی مو ٹر سائیکل بند کر نے کے بعد پتنگ بازی کا مقدمہ درج کر دیا ۔متاثرہ نو جوان کی والدہ نے روز نامہ ’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے بیٹے پر نا جائز مقدمہ درج کیا گیا ہے، ہم غریب لو گ ہیں، میں نے تو اپنی بالیاں فروخت کر کے اپنے بیٹے کی ضمانت کر وائی ہے ۔میری سی سی پی او سے اپیل ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی