ترک وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیراعظم احمد داﺅد دو روزہ پر پاکستان پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم کی اسلام آباد آمد پر اعلیٰ حکومتی عہدیدارانے پر جوش استقبال کیا ۔ترکی کے وزیراعظم اپنے دو روزہ دور ے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورصدر مملکت ممنو ن حسین سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔احمد داﺅد لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں ان کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں ۔