اوباما کوسپریم لیڈرکا خفیہ خط، ایرانی وزارت خارجہ نے تردید کردی

اوباما کوسپریم لیڈرکا خفیہ خط، ایرانی وزارت خارجہ نے تردید کردی
اوباما کوسپریم لیڈرکا خفیہ خط، ایرانی وزارت خارجہ نے تردید کردی

  


تہران(آن لائن )ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے امریکی صدر بارک اوباما کو خفیہ خط لکھنے کی تردید کردی ہے ۔امریکی صدر نے اکتوبر میں ایرانی سپریم لیڈر کو لکھے گئے ایک خط میں ان سے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے خلاف تعاون طلب کیا تھا۔وال سٹریٹ جرنل نے گزشتہ جمعہ کی اشاعت میں بتایا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر اوباما کو ایک خفیہ خط بھیجا ہے لیکن اس میں ان سے داعش کے خلاف تعاون کا کوئی وعدہ نہیں کیا ۔

مزید : بین الاقوامی