لاہوردھماکہ ،مبینہ دوسرے دہشتگرد کی تلاش، مشکوک افراد کی شامت آگئی

لاہوردھماکہ ،مبینہ دوسرے دہشتگرد کی تلاش، مشکوک افراد کی شامت آگئی
لاہوردھماکہ ،مبینہ دوسرے دہشتگرد کی تلاش، مشکوک افراد کی شامت آگئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں دھماکے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے شہر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور بڑے پیمانے پر پکڑدھکڑکاامکان ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور پولیس لائنز میں داخل ہوناچاہتاتھالیکن دروازے پر پہنچنے سے قبل ہی اُڑ گیا اور داتادربارسمیت ماضی میں ہونیوالے کچھ دھماکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ اس دہشتگردکا استعمال توجہ بانٹنے کیلئے کیاگیا اور اس کا ساتھی بھی موجود ہوسکتاہے جبکہ انٹیلی جنس اطلاعات بھی دوافراد کی تھیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت داخلہ لارنس روڈ اورڈیوس روڈ سے ملحقہ علاقوں میں دہشتگردی کاخدشہ ظاہر کیا جس کے بعد ہوٹلوں کی چھان بین بھی شروع کی گئی ۔ یادرہے کہ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران شناختی کارڈیا دیگرضروری دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام ہونیوالے افراد کو مشکوک ہی تصور کیاجاتاہے ۔

مزید : لاہور