دنیا کے تیز ترین سینچری بنانے والے بہترین کھلاڑی

دنیا کے تیز ترین سینچری بنانے والے بہترین کھلاڑی
دنیا کے تیز ترین سینچری بنانے والے بہترین کھلاڑی

  


لاہور(ویب ڈیسک)یہ بات تو سب کو ہی معلوم ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  شاہد آفریدی نے 37گیندوں پر سری لنکا کیخلاف 1996میں تیز ترین سینچری سکور کی لیکن قابل ذکر امر یہ ہے کہ 21سال گزرنے کے بعد بھی مایہ ناز کھلاڑی تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔آئیے آپ کو ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے تیز ترین سینچر ی بناکر کرکٹ کی تاریخ میں نام پیدا کیا ۔

-1ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈوبیلیئرنے اسی سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ میں 31گیندوں پر سینچری بناکر سارے پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔

-2نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1جنوری 2014کے میچ میں 36گیندوں پر تیز ترین سینچری بنا کر آفریدی ریکارڈ توڑا ۔

-3پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفرید ی نے سری لنکا کیخلاف 9اکتوبر 1996میں تیز ترین سینچری بنا کر تاریخ رقم کر دی ۔

-4ساﺅتھ افریقہ کے کھلاڑی مارک باﺅچر 20ستمبر 2006کو 44گیندوں پر سینچر ی بنائی لیکن وہ آفرید ی کا ریکارڈ نہ تورڑ سکے ۔

-5ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی برین لارا نے 9اکتوبر 1999میں بنگلہ دیش کیخلاف 45گیندوں پر سینچری بنائی اور بھی آفریدی کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکے ۔

-6نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیسی رائڈر نے 1جنوری 2014کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 46گیندوں پر سینچر ی بنائی ۔

-7سری لنکا کے کھلاڑی جے سوریا نے نے پاکستان کیخلاف 2اپریل 1996میں 48گیندوں پر سیینچری بنائی ۔

-8بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے 16اکتوبر 2013میں آسٹریلیا کیخلاف 52گیندوں پر سینچری سکوری کی اور وہ بھی تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں آخری نمبر پر آنے مین کامیاب ہو گئے۔

مزید : Cricket World Cup 2015