وہ موبائل ایپ جو آپ کو سپر ماڈل بنا دے

وہ موبائل ایپ جو آپ کو سپر ماڈل بنا دے
وہ موبائل ایپ جو آپ کو سپر ماڈل بنا دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)کیا آپ صنف مخالف کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ خبر یقیناًآپ کے لئے ہے۔حال ہی میں ایک ایسی ایپ بنا لی گئی ہے جو صرف ایک بٹن دبانے پر آپ کو سپر ماڈل بنا دے گی۔YouCam نامی اس ایپ میں یہ خاصیت ہے کہ یہ آپ کو آپ کے پسندیدہ ماڈل کی طرح بنا سکتی ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب لوگ اپنی خواہشات باآسانی پوری کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا آپ کو لفظ 'گلبر گ'کا مطلب معلوم ہے ؟انتہائی دلچسپ معلومات

اس کا کہنا تھا کہ کمپنی نے لوگوں کا ایک خواب سچ کردیا ہے۔یہ ایپ بہت کم وقت میں مقبول ہوئی ہے اور چند ماہ میں یہ 80لاکھ بار ڈاﺅن لوڈ ہوچکی ہے۔اس ایپ میں یہ خاصیت ہے کہ اس کے استعمال سے آپ آئی شیڈ،مسکارا،لپ سٹک،بلش اور فاﺅنڈیشن میں اپنے چہرے کو دیکھتے ہوئے اسے کسی بھی سپر ماڈل میں ڈھال سکتے ہیں۔