چھٹیوں کے موسم میں والدین کے طعنوں سے بچنے کی خواہشمند لڑکیوں کے لیےچینی کمپنی نے شرمناک سہولت متعارف کر وادی

چھٹیوں کے موسم میں والدین کے طعنوں سے بچنے کی خواہشمند لڑکیوں کے لیےچینی ...
چھٹیوں کے موسم میں والدین کے طعنوں سے بچنے کی خواہشمند لڑکیوں کے لیےچینی کمپنی نے شرمناک سہولت متعارف کر وادی

  


بیجنگ(نیوزڈیسک)آپ نے کرائے کے شوہر کا آئیڈیا فلموں میں تو اکثر دیکھا ہوگا لیکن اب ایک چینی کمپنی نے ایک ایسی شرمناک سہولت متعارف کروادی ہے کہ جس کا فائدہ اٹھا کر چینی لڑکیاں چھٹیوں میں کرائے کا دولہا یا بوائے فرینڈحاصل کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:شادی واقعی انسان کو تبدیل کر دیتی ہے ،تحقیق نے بھی بتا دیا

چین میں رواج ہے کہ والدین اپنی دوردراز رہنے والی کنواری بیٹیوں کو شادی کا کہتے ہیں لیکن کوئی مناسب رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ لڑکیاں شادی نہیں کرپاتیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے والدین کے طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مشکل کا حل ایک چینی کمپنی نے نکال لیا ہے جس نے کنواری لڑکیوں کو کہا ہے کہ وہ ایک سیزن کے لئے کرائے کا کوئی بھی لڑکا حاصل کرسکتی ہیں اور اس مقصد کے لئے باقاعدہ اشتہارات بھی چلائے جا رہے ہیں۔ ان کرائے کے لڑکوں میں چینی،جاپانی،امریکی، کینیڈین،فرنچ اور دوسری نسل کے لڑکے شامل ہیں۔Spring Festival Boyfriend Leasing نامی اس کمپنی کو رقم ادا کرکے جیسے ہی لڑکی کرائے پر لڑکا حاصل کرتی ہے ،ساتھ ہی ایک سٹوڈیو میں تصاویر اتار لی جاتی ہیں اور پھر کمپیوٹر کے ذریعے’نئے جوڑے‘ کو نیویارک،فرانس، تھائی لینڈ وغیرہ کے مشہور مقامات میں دیکھا کران تصاویر کو محفوظ کر لیا جاتا ہے۔جب چینی لڑکی چھٹیوں میں بوائے فرینڈ کو لے کر اپنے والدین کے گھر جاتی ہے تو وہ دونوں ایسے ظاہر کرتے ہیں کہ انہوں نے دنیا گھوم رکھی ہے اور وہ تصاویر دکھا کر اپنا پیار ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بہت جلد ہم شادی کر لیں گے۔اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی کے والدین اپنی بیٹی کی چوائس پر پھولے نہیں سما رہے اور لڑکے سے بہت خوش ہیں۔

جب لڑکی والدین کے گھر سے واپس اپنے کام پر آتی ہے تو اس بوائے فرینڈ کو فارغ کرکے اپنی زندگی شروع کر لیتی ہے اور تمام تصاویر ضائع کر دی جاتی ہیں یعنی اب وہ دوبارہ اپنی غیر شادی شدہ زندگی میں لوٹ جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس