پولیس لائن دھماکہ ، خود کش حملہ آور کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنز تھے : ابتدائی رپورٹ

پولیس لائن دھماکہ ، خود کش حملہ آور کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنز تھے : ابتدائی ...
پولیس لائن دھماکہ ، خود کش حملہ آور کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنز تھے : ابتدائی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس لائن دھماکے کے بعد حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس لائن میں خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی ہے جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کا ہدف ڈی آئی جی آپریشنز تھے ۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کو دہشت گردوں کے خلاف برکی روڈ پر آپریشن کے بعد دھمکیاں موصول ہو ئی تھیں ۔جس کے بعد آج خود کش حملہ آور ان کو نشانہ بنانے آیا تھا لیکن وہ اپنے اصل ہدف تک پہنچ نہ سکا۔دوسری جانب خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہورخودکش حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے حقیقت کے قریب ترکی کہانی بے نقاب کردی