واہ کینٹ خود کش حملہ ، عدالت کا مجرم کو 69 مرتبہ سزائے موت کا حکم

واہ کینٹ خود کش حملہ ، عدالت کا مجرم کو 69 مرتبہ سزائے موت کا حکم
واہ کینٹ خود کش حملہ ، عدالت کا مجرم کو 69 مرتبہ سزائے موت کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) واہ کینٹ میں خود کش دھماکہ کرنے والے مرکزی ملزم کو عدالت نے سخت ترین سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں خود کش حملہ کرنے والے مرکزی ملزم حمید اللہ کو عدالت کی جانب سے 69 بار سزائے موت سمیت 80 مرتبہ 10,10 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔مجرم حمید اللہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی جبکہ اس فیصلے کے خلاف مجرم نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں اپیل دائر کی تھی لیکن راولپنڈی کی جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پولیس لائنز کے باہر خود کش حملے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے؟