اے این ایف کی کارروائی، 280 کلو منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف) نے مہران ٹاﺅن کورنگی میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے 280 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کے دوران زمین میں دبائی گئی 240 کلوگرام ہیروئن اور 40 کلوگرام چرس برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات کو لوہے کے ڈبوں میں بند کر کے زمین میں دبایا گیا تھا جنہیں کچھ ہی عرصہ بعد ہالینڈ سمگل کیا جانا تھا تاہم اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازش کو ناکام کرتے ہوئے ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔