مردانہ کمزوری کا قدرتی علاج مکڑے کی ایک نسل میں پوشیدہ ،سائنسدانوں کی تہلکہ خیز دریافت

مردانہ کمزوری کا قدرتی علاج مکڑے کی ایک نسل میں پوشیدہ ،سائنسدانوں کی تہلکہ ...
مردانہ کمزوری کا قدرتی علاج مکڑے کی ایک نسل میں پوشیدہ ،سائنسدانوں کی تہلکہ خیز دریافت

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) مردانہ کمزوری کے علاج کیلئے مرد بہت کچھ آزما چکے ہیں اور اب باری ہے ایک زہریلے مکڑے کی جس کے زہر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ جنسی طاقت کی ہر دوا سے زیادہ طاقتور ہے۔

یورپ میں شرمناک ترین محفل جما نے کی تیاری،دنیا میں غم و غصہ

امریکہ کی یونیورسٹی آف وسکانسن کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ برازیل کے آورہ مکڑوں کے زہر میںPntx 2-6 نامی مادہ پایا جاتا ہے جو مردانہ جوش کو کئی گھنٹے تک قائم رکھتا ہے۔ اس مکڑے کے ڈسنے پر سانس میں دقت، دل گھبرانے اور کثرت سے پسینہ آنا جیسی علامات کے ساتھ مردانہ جوش میں بے پناہ اضافے کی علامت بھی دیکھی گئی ہے۔ چونکہ اس فائدے کیلئے مکڑے سے کٹوانا خطرناک عمل ہو سکتا ہے اس لئے PnTx2-6 نامی مادے پر مشتمل گولیاں لیبارٹری میں تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مادہ جنسی صحت کیلئے ایک عمدہ حل ثابت ہو گا اور مایوس مردوں کیلئے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ اس میں مردانہ صحت کی دیگر گولیوں کی طرح مضر اثرات بھی نہیں پائے جاتے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ مکڑے کے زہر کی گولیاں کب تک بازار میں دستیاب ہوں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس