مودی نواز فون ، پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے ہارنے کے بعد ’گو نواز گو ‘ کا نعرہ لگ گیا

مودی نواز فون ، پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے ہارنے کے بعد ’گو نواز گو ‘ کا ...
مودی نواز فون ، پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے ہارنے کے بعد ’گو نواز گو ‘ کا نعرہ لگ گیا

  


ایڈیلڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے دوران شائقین نے پاکستان کی ہار کا غصہ تحریک انصاف کے ایجاد کردہ نعرہ ’ گو نواز گو ‘ لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ ایڈیلیڈ کے میدان میں 15 فروری کو کھیلا گیا جس میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 76 رنز سے شکست ہو گئی۔سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے ہارنے کا غصہ نکالنے کے لیے گو نواز گو کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔

کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہتا ہوں:وسیم اکرم

یاد رہے پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو فون کیا تھا جس کے بعد بعض حلقوں میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ شاید حکومت نے پاک بھارت میچ کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ہے اور پاکستان کے ہارنے کے بعد اس تاثر کو مزید مضبوط سمجھتے ہوئے اپنا غصہ نکالا اور گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔ یاد رہے پاکستان بھارت سے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مسلسل چٹھی مرتبہ ہارنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔

مزید : Cricket World Cup 2015