ورلڈ کپ 2015 ءکا کم ترین اسکور کیا ہے ؟

ورلڈ کپ 2015 ءکا کم ترین اسکور کیا ہے ؟
ورلڈ کپ 2015 ءکا کم ترین اسکور کیا ہے ؟

  


ڈیونیڈن ( ویب ڈیسک )کرکٹ ورلڈ کپ 2015 ءمیں اب تک کا سب سے کم سکور اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم142رنز پر ڈھیر ہوگئی جو اب تک اس ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے۔جبکہ اس 147 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 24.5اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پرپورا کر دیا۔اس سے قبل عالمی ایونٹ میں اب تک کم ترین اسکور پاکستانی ٹیم کا تھا جو اس نے ہندوستان کے خلاف بنایا تھا۔پاکستانی ٹیم ہندوستان کے خلاف میچ میں 224 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

بھارت سے شکست کے بعد ہیڈکوچ کھلاڑیوں پر برس پڑے

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 231رنز بنا سکی تھی جبکہ سری لنکانے نیوزی لینڈ کے خلاف 233رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ آئرلینڈ ورلڈ کپ 2015 ءکی سب سے زیادہ ہدف کا تعاقب کرنے والی پہلی ٹیم ہے جبکہ آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 304رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تھا ۔نیوزی لینڈ ورلڈکپ کی دوسری ٹیم ہے جس نے ہدف کاتعاقب کیا ہے ۔جبکہ بقیہ میچوں میں کوئی بھی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کامیاب ہو سکی۔

مزید : Cricket World Cup 2015