ورلڈ کپ 2015 ء: نیوزی لینڈ میں ویزا فری انٹری کے باعث جعلسازوں کی جانب سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ

ورلڈ کپ 2015 ء: نیوزی لینڈ میں ویزا فری انٹری کے باعث جعلسازوں کی جانب سے فائدہ ...
ورلڈ کپ 2015 ء: نیوزی لینڈ میں ویزا فری انٹری کے باعث جعلسازوں کی جانب سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ

  


ویلنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ کپ 2015 ءمیں نیوزی لینڈ کے امیگریشن ماہرین نے ورلڈ کپ کے دوران ملک میں ویزا فری انٹری سے جعلسازوں کے فائدہ اٹھانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے آسٹریلوی ویزہ حاصل کرنے والے شائقین کو نیوزی لینڈ آمد پر ویزا جاری کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ماہرین کے مطابق شائقین کی آڑ میں وہ لوگ بھی آسانی سے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں جن کا عام حالات میں شاید یہاں آنا ممکن ہی نہ ہوتا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے آنے والے افراد کوصحت سے متعلق پابندیوں کو پوراکرنا پڑے گا نہ ہی یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ نیوزی لینڈ میں رہنے کے لیے ان کے پاس کافی رقم موجود ہے۔

ورلڈ کپ 2015 ءکا کم ترین اسکور کیا ہے ؟

مقامی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک چینی پاسپورٹ ہولڈر کو بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان نیلسن میں شیڈول میچ کا صرف 10 ڈالر مالیت والا ٹکٹ دکھانے پر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس نے واضح طور پر کہا کہ میرا میچ دیکھنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔ عام طور پر چین میں نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرنے کے لیے 22 ہزار ڈالر کے قریب رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی شائق کے پاس نیوزی لینڈ کا ویزا ہے تب بھی اسے آسٹریلیا جانے کے لیے وہاں کا ویزا حاصل کرنا پڑے گا۔

مزید : Cricket World Cup 2015