تین سینیئر قومی کرکٹرز کی فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی،کوچ کی مستعفی ہونے کی دھمکی

تین سینیئر قومی کرکٹرز کی فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی،کوچ کی مستعفی ...
تین سینیئر قومی کرکٹرز کی فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی،کوچ کی مستعفی ہونے کی دھمکی

  


اوکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹرزشاہد آفریدی ،احمد شہزاد اور عمر اکمل کی فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی ،احمد شہزاد اور عمر اکمل نے فیلڈنگ کوچ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس پر ان میں تلخ کلامی ہو گئی ۔اس تلخ کلامی کے بعد گرانٹ لیوڈن نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے ۔پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کو اس واقعے کی تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔

دوسری جانب اے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈنگ کوچ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ خطرہ جنوبی افریقہ سے ہے : سچن ٹنڈولکر

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں