نیویارک شہر کی دیواروں میں جگہ جگہ نصب USB کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی سامنے آگئی

نیویارک شہر کی دیواروں میں جگہ جگہ نصب USB کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی سامنے ...
 نیویارک شہر کی دیواروں میں جگہ جگہ نصب USB کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیویارک شہر میں سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کی دیواروں میں اور پارکوں اور شاپنگ سنٹرز میں ستونوں اور بینچوں میں یو ایس بی ڈرائیوز گڑی نظر آتی ہیں اور یہ نظارہ شہر بھر میں جابجار آتا ہے اور یہ واقعی حقیقت ہے کہ آپ کو راہ چلتے کسی بھی عمارت کی دیوار سے باہر نکلتا ہوا یو ایس بی کنیکٹر نظر آ سکتا ہے اور اس کے ساتھ لیپ ٹاپ لگا کر ڈیٹا کی منتقلی بھی کی جا سکتی ہے۔

کیا آپ کو لفظ 'گلبر گ'کا مطلب معلوم ہے ؟انتہائی دلچسپ معلومات

دراصل یہ عجیب و غریب کام ایک آرٹسٹ کے پراجیکٹ کا حصہ ہے جس نے شہر بھر میں ایک آف لائن بے نام نیٹ ورک تخلیق کیا ہے۔ جرمن آرٹسٹ ارام بارتھول نے نہ صرف خود شہر میں جگہ جگہ یو ایس بی ڈرائیوز دیواروں میں نصب کی ہیں بلکہ عام لوگوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں حصہ لیں۔ بارتھول کا آئیڈیا اس قدر مقبول ہوا کہ اب بے شمار لوگ جگہ جگہ ڈرائیوز دیواروں میں گاڑھ چکے ہیں اور اسی بے نام نیٹ ورک کو فائلز اپ لوڈ اور ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

ملک میں مقیم غیرملکی خاتون صحافی نے پاکستان کے طاقتور ترین طبقے کی نجی محفلوں سے پردہ اٹھادیا

آپ کسی بھی جگہ نصب یو ایس بی ڈرائیو کے ساتھ اپنے لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون کو کنیکٹ کریں تو اس میں موجود طرح طرح کی فائلز آپ کو ملیں گی جو آتے جاتے لوگوں نے ان میں رکھی ہوتی ہیں اور اسی طرح آپ جو فائلز لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں تو کہیں بھی کسی بھی یو ایس بی پر کاپی کر سکتے ہیں۔

اِسے آپ اس وقت کے سوشل میڈیا سے تعبیر کرسکتے ہیں ۔

نوٹ: اس خبر کے اندر رنگین نظر آنیوالی لائنیں دوسری خبروں کے لنک ہیں ، اپنی پسند کی خبرپڑھنے کیلئے اُسی رنگین لائن پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ خبر پر پہنچ جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -