یہ نوجوان لڑکی بغیر کسی سہارے کے جان بوجھ کر اس بلند ترین عمارت سے اس طرح کیوں لٹکی ہوئی ہے؟ وجہ جان کر آپ کو اس انتہا کی حماقت پر یقین نہیں آئے گا

یہ نوجوان لڑکی بغیر کسی سہارے کے جان بوجھ کر اس بلند ترین عمارت سے اس طرح کیوں ...
یہ نوجوان لڑکی بغیر کسی سہارے کے جان بوجھ کر اس بلند ترین عمارت سے اس طرح کیوں لٹکی ہوئی ہے؟ وجہ جان کر آپ کو اس انتہا کی حماقت پر یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیاکی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک کے کنارے پر انتہائی خطرناک انداز میں لٹکتی یہ خوبرو دوشیزہ پاگل تو نہیں ہے لیکن اس کی حرکتیں بالکل پاگلوں والی ہیں۔ دراصل یہ محترمہ ایک مشہور روسی ماڈل ہیں، جو بہترین پوز کے ساتھ تصویر بنوانے کی کوشش میں موت کو دعوت دیتی نظر آ رہی ہیں۔

اس لڑکی کی سیلفی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا، کیا آپ دیکھ سکتے ہیں اس میں ایسی کیا بات ہے؟
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ وکی اوڈنٹکووا اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پرفیکٹ تصویر پوسٹ کرنا چاہ رہی تھیں، جس کے لئے انہوں نے دبئی میں 1004فٹ بلند کیان ٹاور کی چھت پر جاکر یہ حرکت کی۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وکی کے ایک ساتھی نے اس کا ہاتھ تھام کر اسے فضا میں لٹکارکھا ہے، اور اس واحد سہارے کے علاوہ کسی قسم کا حفاظتی بندوبست نہیں کیا گیا۔ ایک اور پوز بناتے ہوئے وہ عمارت کی منڈیر پر باہر کی جانب جھکی نظر آتی ہیں جبکہ اس کے ساتھی نے اس کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔
انسٹاگرام کوئن کہلانے والی وکی کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔ وہ پہلے بھی اس طرح کی حرکتیں کرتی رہی ہیں لیکن اس بار تو انہوں نے تمام حدیں ہی پھلانگ لیں۔ اس خطرناک ’ماڈلنگ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ اس بار وہ واقعی ڈر گئی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -