سیہون دھماکہ:شہری مشتعل ،پولیس وین کو آگ لگادی،پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ
سیہون شریف(ڈیلی پاکستان آن لائن)مزار دھماکے کے بعد شہر ی مشتعل ہوگئے اور اے ایس پی آفس کا گھیرائو کرتے ہوئے پولیس وین کو آ گ لگا دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے سیہون کے مرکزی بازار میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور پولیس وین پر پتھرائو کے ساتھ آگ لگا دی گئی ۔گذشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع کردیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
مشتعل افراد ریلی کی شکل میں ڈی ایس پی کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور ڈیس ایس پی آف سپر دھاوا بولتے ہوئے پولیس کی وین کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ہےاور پولیس پر پتھرائو کیا۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ہونے سے 76 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

