دہشتگردوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ : افغان سرحد ی گاﺅں شلمان کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نوٹس

دہشتگردوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ : افغان سرحد ی گاﺅں شلمان کے مکینوں کو علاقہ ...
دہشتگردوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ : افغان سرحد ی گاﺅں شلمان کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نوٹس

  

خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکام نے افغان سرحد کے قریب گاﺅں شلمان کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریب ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر لیا او ر اس حوالے سے گاﺅں شلمان کے مکینوں کو فوری طور پر گھر اور علاقہ خالی کر نے کا نوٹس دیا گیا ہے ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز افغان سرحدی علاقے میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے باعث یہاں کے حالات کشیدہ ہیں اور کسی کو علاقے میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاہم اب اس آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے گاﺅں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے ۔

مزید :

خیبر -