وزیراعظم اور آرمی چیف کی نوابشاہ ہسپتال آمد،زخمیوں کی عیادت کی
نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میاں نواز شریف زخمیوں کی عیادت کیلئے نوابشاہ پہنچے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ پیپلز ہسپتال نوابشاہ میں سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیہون دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کیلئے نوابشاہ پہنچے جہاں سے وہ سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ چوہدری نثار ،اسحاق ڈار اور ناصر جنجوعہ ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔


