لوئر دیر میں فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما محمد علی جاں بحق

لوئر دیر میں فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما محمد علی جاں بحق
لوئر دیر میں فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما محمد علی جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لوئر دیر کے علاقے عشیرئی درہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما جاں بحق ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں عشیرئی درہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ن لیگ کے مقامی رہنما محمد علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مقتول کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں مگر ابھی تک فائرنگ کرنے والے ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔

مزید : دیر