پیمرا نے زونگ اور اوپو موبائل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، فحش اشتہارات میں ترمیم کی ہدایت

پیمرا نے زونگ اور اوپو موبائل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، فحش اشتہارات میں ...
پیمرا نے زونگ اور اوپو موبائل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، فحش اشتہارات میں ترمیم کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیمرا نے ٹی وی چینلز پر اشتہارات کی شکل میں پھیلائی جانے والی فحاشی و عریانی کے خلاف کمر کس لی اور پہلے مرحلے میں سیلولر کمپنی زونگ اور اوپو موبائل کے اشتہارات کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا ۔
پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 20 فروری تک زونگ کے اشتہارات میں مناسب تبدیلیاں کرلی جائیں بصورت دیگر ان کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

لاہور میں خودکش بمبار افغانستان سے آیا،باجوڑ ایجنسی سے سہولت کار لایا،فوجی عدالتوں میں توسیع دینے کی مکمل حمایت کریں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب
پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ”پیمرا کو ٹی وی چینلز پر ”زونگ 4G “ اور ” اوپو موبائل فون“ کے اشتہارات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ناظرین کے مطابق ان اشتہارات کی منظر کشی و ملبوسات ہماری سماجی اور ثقافتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس ضمن میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 20 فروری شام 6 بجے تک مذکورہ اشتہارات میں ترمیم کی جائے۔ بصورت دیگر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت پیمرا ان اشتہارات کے نشر ہونے پر پابندی عائد کردے گا“۔

مزید :

اسلام آباد -