کیا آپ کو معلوم ہے اس تصویر میں یہ چمکتی چیز آگ نہیں بلکہ پانی ہے، یہ نظارہ کس جگہ کا ہے اور ایسے کیسے ممکن ہے؟ تفصیل جان کر آپ بھی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے
نیویارک (نیوز ڈیسک) یوں تو دنیا میں اور بھی دلچسپ و حسین نظارے ہیں لیکن یوسمائٹ نیشنل پارک کی ایک آبشار تو گویا قدرت کے حیرت انگیز ترین عجوبوں میں سے ایک ہے۔ سال میں صرف چند دن کے لئے سورج کی روشنی اس آبشارپر اس زاویے سے پڑتی ہے کہ یہ پوری کی پوری دہکتے لاوے کی طرح چمکنے لگتی ہے۔
وہ علاقہ جس کی زمین انسانی ہڈیاں اور کھوپڑیاں اگلنے لگی
ہارس ٹیل فال کے نام سے مشہور اس آبشار کا یہ نظارہ ہر سال موسم بہار کے آغاز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ نظارہ بہت ہی منفرد اور مسحورکن ہوتا ہے، جب سینکڑوں فٹ لمبی آبشار کا پانی مرکز میں پیلا اور کناروں پر سرخی مائل سنہرا نظر آتا ہے۔ اس آبشار کی اس انتہائی منفرد خوبی کی وجہ سے ہی اسے فائر فال، یعنی آگ کی آبشار، بھی کہا جاتا ہے۔ عموماً یہ نظارہ فروری میں چند دنوں کے لئے غروب آفتاب کے وقت نظر آتا ہے۔ ان دنوں دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں اور اس نادر منظر کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر یادگار کے طور پر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔