داعش کا انتہائی اہم لیڈر ماراگیا لیکن موت سے پہلے اپنے آخری آڈیو پیغام میں کیا کہہ گیا؟ سن کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، کسی کو توقع نہ تھی کہ۔۔۔

داعش کا انتہائی اہم لیڈر ماراگیا لیکن موت سے پہلے اپنے آخری آڈیو پیغام میں ...
داعش کا انتہائی اہم لیڈر ماراگیا لیکن موت سے پہلے اپنے آخری آڈیو پیغام میں کیا کہہ گیا؟ سن کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، کسی کو توقع نہ تھی کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کا اہم کمانڈر اور فرانس کا مطلوب ترین جنگجو راشد قاسم عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا، لیکن جانے سے پہلے اپنی قیادت کے بارے میں ایسی بات کہہ گیا کہ جو اس جیسے دیگر جنگجوﺅں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گی۔
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 1987ءمیں فرانس کے علاقے رواین میں جنم لینے والا راشد قاسم داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا۔ فرانسیسی حکام کا خیال ہے کہ 2016ءمیں ایک فرانسیسی پولیس اہلکار اور اس کی اہلیہ کو قتل کرنے اور ایک پادری کا سرقلم کرنے والا بھی یہی شخص تھا۔

’مجھے نیا شوہر چاہیے جو۔۔۔‘ داعش کے مارے جانے والے کارکن کی بیوہ کا انٹرنیٹ پر ’اشتہار‘ ایسی بات لکھ دی کہ یورپی ممالک کے سکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔
بدھ کے روز راشد قاسم کا ایک آڈیو پیغام سامنے آیا جو اب پوری دنیا کے سوشل میڈیا پر پھیل چکا ہے۔ یہ پیغام راشد قاسم نے موت سے چند دن قبل ریکارڈ کیا تھا، جس میں وہ کہتا ہے ”مجھے ایک خود کش حملہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لیکن میرے لیڈر منافق ہیں جو دوسروں کو تو فرنٹ لائن پر بھیجتے ہیں لیکن خود کو لڑائی اور خود کش حملوں کے لئے وقف نہیں کرتے۔“
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے مطابق راشد قاسم موصل شہر کے قریب ہونے والے ایک امریکی فضائی حملے میں گزشتہ ہفتے مارا گیا۔ امریکہ کے علاوہ فرانسیسی پولیس بھی یہ تصدیق کرچکی ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے حملے میں راشد قاسم ہلاک کردیا گیا ہے۔

Yayvo اور PSL اکٹھے ہو گئے، کرکٹ جنونیوں کا مزہ دوبالا ہو گیا