لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے محدود طبقے کی ترقی کا سوچنے والے بلوچستان سے مخلص نہیں ہو سکتے: نواب ثناء اللہ زہری

لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے محدود طبقے کی ترقی کا سوچنے والے بلوچستان ...
لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے محدود طبقے کی ترقی کا سوچنے والے بلوچستان سے مخلص نہیں ہو سکتے: نواب ثناء اللہ زہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہم سیاسی بنیاد پر انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتے ، لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے محدود طبقے کی ترقی کا سوچنے والے بلوشستان سے مخلص نہیں ہو سکتے،باہمی عزت و احترام اور سیاسی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیحات کا حصہ ہے، صوبے میں بسنے والے لوگ میرے اپنے اور مجھے بے حد عزیز ہیں ،ان کی یکساں ترقی و خوشحالی میرے لیے انتہائی مقدم ہے۔

مزید پڑھیں:مزید پڑھیں:پی ایس ایل نے دھوم مچا دی ،اگر سٹیڈیم میں بیٹھ کر یا پھراپنے گھر کے قریب ترین سکرین پر میچ دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

 جمعیت علماء اسلام کے  صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب  ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ  معاشرے ، انصاف ، برداشت اور رواداری کے اصولوں پر ترقی کی منازل طے کرتے ہیں، جو لوگ صوبے میں آباد لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کر کے ایک محدود طبقے کی ترقی کا سوچتے ہیں وہ صوبے سے ہر گز مخلص نہیں ہو سکتے، ہم ماضی کی نفرت کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے بلوچستان کی اصل روایات اور بھائی چارہ کو بحال کرنا چاہتے ہیں، صوبے کی دیرینہ روایات ہمارے لیے بے حد محترم ہیں، ملاقات کے دوران دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور گذشتہ دنوں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے صوبے میں امن و استحکام کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ صورتحال کی بہتری کے لیے کئے جانے والے اقدامات میں جمعیت علماء اسلام حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مردم شماری کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں صاف و شفاف مردم شماری کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس حوالے سے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں ،24گھنٹوں میں 100انتہا پسند مارے گئے ،متعدد گرفتار :آئی ایس پی آر

مزید :

کوئٹہ -