پی سی بی کی جانب سے برانڈ ایمبسڈر کی نامزدگی ،شعیب اختر بھی فرائض کی انجام دہی کے لئے بے تاب
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے اور دنیا کے عظیم بلے بازوں کے خلاف دہشت کی علامت سمجھنے والے سپیڈ سٹار شعیب اختر پی سی بی کی جانب سے برانڈ ایمبسڈراور مشیر خصوصی برائے چیرمین پی سی بی مقرر ہونے پر کافی پرجوش ہیں۔
Looking forward to work with @najamsethi and #pcb to take PAKISTAN cricket to the next level. https://t.co/MT4sNhlXtT
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 16, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کاکہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مل کرپاکستان کرکٹ کواگلی سٹیج پر لے جانے کے لئے بے تاب ہیں۔
واضح رہے شعیب اختر اس وقت ایک آن لائن ٹیکسی سروس کے بھی برانڈ ایمبسڈر ہیں اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندر کے مینٹور بھی ہیں۔