سندر ایکسپو میں ملکی وغیر ملکی کمپنیا ں بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں ‘آصف علی ٹیپو
لاہور (کامرس رپورٹر) سندر انڈ سڑیل اسٹیٹ میں منعقد ہو نے والے پہلے سندر ایکسپو کی تیا ریو ں کے حوالے سے صدر بورڈ آف مینجمنٹ محمد آصف علی ٹیپو نے سینئر نا ئب صدر میاں فہیم قمر ، نا ئب صدر معا ز محمود ودیگر بورڈ ممبران کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ سندر ایکسپو اپنی نو عیت کا منفرد ایکسپو ہو گا ۔ جس میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیا ں سٹا ل لگا رہی ہیں اور سندر میں مو جود 450 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے اور ملک بھر سے کا روباری حضرات بھی شرکت کر یں گے ۔ اور سندر ایکسپو میں حکو مت پنجاب کا مکمل تعاون حا صل ہے ۔ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں حکو مت پنجا ب کی نما ئندہ ٹیم بھی شرکت کر ے گی علا وہ ازیں ہم خود وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شر یف سے مل کر ان کو سندر ایکسپو کی افتتا حی تقریب میں مہما ن خصوصی کے طور پر شرکت کا دعوت نا مہ بھی دیں گے ۔سندر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں گو رنر پنجاب رفیق جوانہ مہمان خصو صی کے طور پر شرکت کر یں گے ۔سندر ایکسپو سے دنیا بھر کے صنعتکا روں و کا روباری حضرات میں سندر کے حوالے سے مثبت تا ثرجا ئے گا ۔