دسمبر 2017ء میں جاپانی مشینوں کے آرڈرز میں 11.9 فیصدکمی آئی

دسمبر 2017ء میں جاپانی مشینوں کے آرڈرز میں 11.9 فیصدکمی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی مشینری کی مانگ میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 0.1 فیصد کمی آئی صرف دسمبر 2017ء میں مشینوں کے آرڈرز میں 11.9فیصدکمی آئی جوکہ گزشتہ تین سال کی کم ترین شرح ہے جبکہ مینوفکچررز کی جانب سے آرڈرز میں 13.3فیصد کمی آئی جو کہ فروری 2016ء کے بعد کم ترین ہے،نان مینوفکچررز کی جانب میں اس ماہ میں 7.3 فیصد کمی آئی۔جاپان کی وزارت اقتصادیات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2014ء کے بعد پہلی بار جاپان میں تیار ہونے والی کور مشینوں کے آرڈروں میں دسمبر 2017ء میں 11.9فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ نومبر میں آرڈرز کی تعداد گشتہ سال نومبر کے مقابلے 5.7 فیصد اضافہ رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور مشینوں کے لئے آرڈرز میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 0.1 فیصد کمی آئی۔
کور مشینری آرڈرز آئندہ کے چھے سے نو ماہ میں سرمایہ کاری کا اشاریہ ہوتے ہیں تاہم جاپانی مشینوں کے لئے اس عرصہ میں کمی کے باوجود معشیت کو برآمدات اور کنزیومر سپنڈینگ کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق الیکٹرک پاور یوٹیلیٹیز اور بحری جہازوں یا کشتیوں کی مشینوں کے آرڈر چھوڑ کر مشینوں کے آرڈر میں جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران صرف 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید :

کامرس -