ہائی ٹیک لبریکنٹس کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی سنتھیٹک آئل ’ زک ٹاپ‘ کا آغاز
لاہو( پ ر) ہائی ٹیک لبریکنٹس نے پی ایس ایل 2018 میں اپنے ریٹیلر کے لئے مہم کے اعلان کے ساتھ اپنی اچھی طرح تسلیم شدہ پروڈکٹ رینج میں ایک اور نیا اضافہ ZIC ٹاپ (PAO ٹیکنالوجی) اور X7 FE-0W20 ( یو بیس ٹیکنالوجی) متعارف کرایا ہے ہائی۔ ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ نے ملک بھر میں اپنے اسٹاک ہولڈرز اور ریٹیلرز کے لئے خصوصی طور پر ایونٹس آرگنائز کئے ان میں سے ایک بڑا ایونٹ لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔جس کے شرکاء میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مسٹر حسن طاہر (سی ای او) اور مسٹر شوکت حسن (چیئرمین) مسٹر طاہر اعظم (ڈائریکٹر) اور مسٹر علی حسن (ڈائریکٹر) شامل تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ ایچ ٹی ایل مسٹر طاہر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر موٹر کار چلانے والے ایندھن کی بچت کے ساتھ ہائی پر فارمنس چاہتے ہیں تو ZIC ہی ان کی فطری چوائس ہوگی۔ ایڈوانسڈ گروپ 4 بیس آئل Yubaseکی وجہ سے جس کے استعمال سے ایندھن کی بچت کے ساتھ انتہائی اعلیٰ کارکردگی یقینی ہوجاتی ہے۔