جاز کے سی ای او نے ویان گروپ کے ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹ کا چارج سنبھال لیا

جاز کے سی ای او نے ویان گروپ کے ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹ کا چارج سنبھال لیا

لاہور( پ ر)ویان گروپ لمیٹڈنے جان ایڈی کی جگہ عامر حفیظ ابراہیم کو ہیڈ ایمرجنگ مارکیٹس (الجزائر، پاکستان اور بنگلہ دیش) منتخب کرلیا اس اضافی چارج کے ساتھ وہ بطور سی ای او جاز بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔عامر کی نئی ذمہ داریوں میں الجزائر، بنگلہ دیش اور پاکستان میں Veon کے کاروبار کی نگرانی شامل ہے ۔ جاز کے سی ای او کی حیثیت سے انہوں نے موبی لنک اور وارد کے انضمام کو کامیابی سے مکمل کر کے مضبوط نتائج کا مظاہرہ کیا۔عامر نے دو دہائیوں سے زیادہ بین الاقوامی تجربے کو کئی صنعتوں میں ایک سینئر ایگزیکٹو کے طور پر حاصل کیا ہے انہوں نے امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات میں کام کیا۔ جاز میں شامل ہونے سے پہلے، عامر ٹیلی نار میں سینئر نائب صدر تھے، جہاں انہوں نے ایشیا بھر میں کئی بہترین سرگرمیاں کی قیادت کی . عامر نے فورڈ، جگوار اور لینڈ روور میں سینئر قیادت کی پوزیشن پر رہے ۔عامر اب براہ راست Veon کے چیف ایگزیکٹو آفیسرJean-Yves Charlier کو رپورٹنگ کریں گے،اور کمپنی کی سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ ٹیم کا حصہ بھی ہوں گے ۔ اس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے، Veon کیچیف ایگزیکٹو آفیسرJean-Yves Charlier نے کہا: ''عامر وسیع بین الاقوامی تجربے اور اپنی متعلقہ مارکیٹ کے بارے میں گہرا علم رکھتے ہیں.۔

وہ فی الحال ہمارے پورٹ فولیو میں سب سے زیادہ کامیاب آپریٹنگ کمپنیوں کے ہیڈز میں سے ایک ہیں اور میں ہمارے بنیادی رابطے کے کاروبار کو بڑھانے اور ڈیجیٹل حکمت عملی کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں ان کی کوششوں کا منتظر ہوں. یہ اقدام ہمارے کاروبار میں وسیع تبدیلیوں کی بھی عکاسی کرتی ہے کیونکہ ہم اپنے رہنماؤں کو ان کی مارکیٹ کے قریب لا کر عالمی سطح پر ان کے تجربے سے کا روبار میں رہنمائی لیتے ہیں ۔ "

مزید : کامرس


loading...