شلپا شیٹھی کی دوسری کتاب ’’ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا ‘‘ لانچ

شلپا شیٹھی کی دوسری کتاب ’’ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا ‘‘ لانچ

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنی دوسری کتاب لانچ کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے ریئیلٹی ٹی وی شو ’’سپر ڈانسر2 ‘‘ جس میں وہ فلمساز انوراگ کشپ ، گیتا کپور کے ساتھ جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں میں اپنی دوسری کتاب ’’دا ڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا ‘‘متعارف کرا ئی۔ اس سلسلے میں ان کا کہناہے کہ ایک گھریلو عورت ہونا میری فہرست میں سب سے پہلے آتا ہے اور مجھے ڈومیسٹک دیوا بنانے کے لئے میری کتاب میں تازہ ، غذائیت سے بھرپور اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تمام کھانے بنانے کی آسان تراکیب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کک بک کے ذریعے ورکنگ خواتین کی مشکل کو آسان بنانے میں مدد کرنا چاہتی ہیں۔ شلپا شیٹھی کی کتاب میں ہر قسم چائے ، سوپ ، جوس ، سلاد ، سٹارٹرز ،کھانے اور میٹھی ڈشز کی تراکیب شامل ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس ڈش میں کتنی کیلوریز شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...