آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیرا ہتمام32ویں سالانہ نمائش

آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیرا ہتمام32ویں سالانہ نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء اورآرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیرا ہتمام32ویں سالانہ نمائش کی اختتامی تقریب الحمراء آرٹ گیلری میں منعقد ہوئی۔جس میں میاں اعجازالحسن ،ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہو ر آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان ، غلام مصطفی ،سمیع الرحمان ،آمنہ پٹودی نے شرکت کی ۔جس میں دہشت گردی اور تشد د کے موضوع پر بہترین فن پارے بنانے والے جن مصوروں کو انعامی شیلڈ دی گئیں ان میں کہکشا ں جعفری،انجم علی نور، عاصمہ مجید،عمرانہ آفیشن شامل ہیں۔ بہترین آرٹسٹ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں وجیہ بتول ،انیلا ذوالفقار اور عبدالمجید جبکہ ایکسی لینس ایوارڈ فاطمہ بتول، عارف خان ،حسین چانڈیو، کمال حیات، عالیہ انجم، ڈاکٹررفعت ڈرا اور عالیہ امجد نے حاصل کئے،ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمدخان اور میڈم آمنہ پٹودی نے کامیاب فنکاروں میں شیلڈ تقسیم کیں۔کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے کہا فنکاروں میں مقابلہ کے اس رجحان سے اس شعبہ میں نئی جدت نئے سوچ بیدار ہوئی ہے جو کسی بھی معاشرے میں زندگی کو رواں دواں رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتاہے۔
�آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پرنامور مصوروں پر مشتمل ہے جس کے چیئرمین نامور مصورے میاں اعجاز حسن ہے سردار آصف احمد علی ،ڈاکٹر مسرت حسین،شہلا فاروق ،محمد علی وسطی،آمنہ پٹودی،قدس مراز، ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچرل الحمراء ذوالفقار علی زلفی و دیگر ممبرران پر یہ کمیٹی مشتمل ہے-
اس پلیٹ فارم نے معاشرتی ترقی ،عوامی سوچ کی تہذ یب ،سماجی نکھار اور عالمی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے میں نمایا ں کردارادا کیا ہے اس نمائش میں جوبھی فن پارے آویزاں کیا گئے ان فن پاروں میں معاشرتی مفہوم کی جس طرح تصویر کشی کی گئی ہے وہ قابل دید ہے ، لہذا آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب اپنے اس کردار کی بدولت بے انتہا مبارکباد کی مستحق ہے کہ یہ پلیٹ فارم تخلیقی کام کرنے والے کے جذبات کی عکاسی کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی مصور دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -