شاہد کپور 25 فروری کو 35 سال کے ہوجائینگے

شاہد کپور 25 فروری کو 35 سال کے ہوجائینگے

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہد کپور 25 فروری کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور 25 فروری 1981ء میں پیدا ہوئے ،شاہد کپور ان دنوں اتر کھنڈ میں فلم ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو اپنی بیوی میرا راجپوت اور بیٹی میشا کے ساتھ اپنی سالگرہ پر دہلی روانہ ہوں گے ،سالگرہ کے لئے ان کی فیملی اپنے کام سے چھٹیاں لے گی اور اس موقع پر بیاس میں ست سنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...