سدھارتھ ملہوترا کناڈا فلم ’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہونگے

سدھارتھ ملہوترا کناڈا فلم ’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کناڈا فلم ’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا کناڈا کی سپرہٹ فلم ’’کیرک پارٹی‘‘ کے ہندی ریمیک میں جلوہ گر ہوں گے ۔

اور اس سلسلے میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پروڈیوسر اجے کپور کے رابطے جاری ہیں۔ فلم میں اداکار سدھارتھ ملہوترا سٹوڈنٹ کا کردار ادا کریں گے، انہیں فلم کی عکسبندی شروع ہونے کا انتظار ہے لیکن فلم کے معاہدے پر دستخط ہونے ابھی باقی ہیں۔

فلم کی کہانی انجنیئرنگ کے پہلے سال کے سٹوڈنٹس کے گرد گھومتی ہے جو بہت زیادہ شرارتی ہوتے ہیں۔ اداکار سدھارتھ ملہوترا فلم ’’عیاری‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

مزید : کلچر


loading...