’’ رشتوں کے ریشم‘‘ کا ٹائٹل سانگ بالی ووڈ گلوکاروں کی آوازمیں ریکارڈ

’’ رشتوں کے ریشم‘‘ کا ٹائٹل سانگ بالی ووڈ گلوکاروں کی آوازمیں ریکارڈ

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے معروف پروڈیوسر حسن ضیا ء نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل’’ رشتوں کے ریشم‘‘ کا ٹائٹل سانگ بالی ووڈ کے مقبول گلوکار پوپن اور نندنی سین کی آوازوں میں ریکارڈ کیا ہے جس کا میوزک سیماب سین نے تیار کیا ہے جبکہ یہ گیت فاطمہ نجیب نے تحریر کیا ہے۔ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے مذکورہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے جس کی کاسٹ میں دانش تیمور، محمود اسلم، حبا بخاری، جویریہ عباسی، شہریار زیدی، یشمہ گل اورشاہین خان شامل ہیں۔اس حوالے سے یہ امرقابل ذکر ہے کہ حسن ضیاء نے پہلی بار اے پلس کے لئے ڈرامہ بنایا ہے۔اس ڈرامے کی رائٹر رابعہ رزاق اور ڈائریکٹر فرقان آدم ہیں۔یاد رہے کہ حسن ضیاء اس سے پہلے بھی اپنی فلموں اور ڈراموں کا میوزک بالی وڈ سے تیار کراچکے ہیں جو بہت زیادہ مقبول ہوا۔

مزید : کلچر


loading...