ابھیشیک بچن پریادرشن کی فلم کی عکسبندی جون میں شروع کریں گے

ابھیشیک بچن پریادرشن کی فلم کی عکسبندی جون میں شروع کریں گے

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن ہدایتکار پریادرشن کی نئی فلم کی عکسبندی جون میں شروع کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ہدایتکار پریادرشن کا کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ تیار ہے جس میں اداکار ابھیشیک بچن مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی دھرم شالا میں 5 جون کو شروع کی جائے گی جبکہ فلم کے لئے ہیروئن اور دیگر کاسٹ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ اداکار ابھیشیک بچن فلم ’’من مرضیاں‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں اداکارہ تاپسی پنو اور وکی کوشال بھی شامل ہیں۔

فلم کی عکسبندی رواں ماہ شروع کی جائے گی

مزید : کلچر


loading...