ریتھک روشن اور ٹائیگر شروف جمناسٹک کی تربیت لینے یونان جائیں گے

ریتھک روشن اور ٹائیگر شروف جمناسٹک کی تربیت لینے یونان جائیں گے

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن اور ٹائیگر شروف نئی فلم کے لئے جمناسٹک کی 15 روزہ خصوصی تربیت حاصل کرنے یونان جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ریتھک روشن اور ٹائیگر شروف نئی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔ اس سلسلے میں پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ جمناسٹکس کی جارحانہ شکل بنیادی طور پر جنگ میں استعمال ہونے والے فوجی مشق ہے جس کے لئے اداکار ریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کو جمناسٹک تربیت دی جائے گی ۔، ریتھک روشن کے بنارس میں ’’سپر 30 ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد دونوں کو 15 روز کے لئے یونان بھیجا جائے گا جہاں ہسپانوی ماہرین انہیں سکھائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...