ایڈونچر ڈرامہ فلم ’’ٹومب رائڈر‘‘کانیا ٹریلر ریلیز

ایڈونچر ڈرامہ فلم ’’ٹومب رائڈر‘‘کانیا ٹریلر ریلیز

نیو یارک (یو این پی )ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ٹومب ریڈرکانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایت کار روور اوٹاونگ کی یہ فلم 2013کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکاری ایلشیاویکینڈر دکھائی دینگی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینئیل وو،وولٹن گوگنگز، ڈومینک ویسٹ، برنینڈوسینٹوس،، ہینا جان کیمن، الیگزینڈرا وولیونم،الیگزینڈرا وولیوم اوراوٹونیو اکیل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں شامل ہیں۔گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار سے ایک مہم جو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب تر پہنچادیتے ہیں۔

فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...