متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کے لئے انوکھی سکیم کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کے لئے انوکھی سکیم کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کے لئے انوکھی سکیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات میں موٹاپے سے پریشان شہریوں کے لیے وزن کم کرنے کی انوکھی سرکاری سکیم کا اعلان کردیا گیا۔
مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ فنانشنل نیٹ ورک (MENAFN) کی رپورٹ کے مطابق اس سکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ ہسپتال نے کیا، جس کے تحت فی کلو وزن کم کروالوں کو انعام دیا جائے گا۔سکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم یعنی 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔اس سکیم کا نام’’ آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر‘‘ چیلنج رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے کیا جائے گا جبکہاسکیم 28 اپریل تک جاری رہے گی۔
وزن کم کرنے کی یہ انوکھی سکیم راس الخیمہ کے تمام شہریوں کیلئے متعارف کی گئی ہے جس میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے 70 فیصد مرد حضرات جب کہ 67 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -