ماریہ شراپوا انجری کے باعث دبئی ڈیوٹی فری ٹینس سے باہر

ماریہ شراپوا انجری کے باعث دبئی ڈیوٹی فری ٹینس سے باہر

دبئی (یوا ین پی) روسی گولڈن گرل ماریہ شراپوا ہاتھ میں انجری کے باعث دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گی۔ دوہزار چھ کے بعد انہیں پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تاہم منتظمین نے تصدیق کی کہ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن بازو میں تکلیف کے سبب شرکت سے قاصر ہیں۔ امریکا کی ورلڈ نمبر چودہ میڈیسن کیز بھی بیماری کی وجہ سے چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر صالح تاہلک نے کہا کہ دونوں پلیئرز کی عدم شرکت پر افسردہ ہیں البتہ وہ آئندہ یہاں ایکشن میں نظرآئیں گی۔ دوہزار چھ کے بعد انہیں پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تاہم منتظمین نے تصدیق کی کہ پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن بازو میں تکلیف کے سبب شرکت سے قاصر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...