ڈاکٹر عامر لیاقت تحریک انصاف میں کب شمولیت اختیار کر رہے ہیں ؟دو ٹوک اعلان کر دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت تحریک انصاف میں کب شمولیت اختیار کر رہے ہیں ؟دو ٹوک اعلان کر ...
ڈاکٹر عامر لیاقت تحریک انصاف میں کب شمولیت اختیار کر رہے ہیں ؟دو ٹوک اعلان کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار اور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی بھی وقت شمولیت ہو سکتی ہے ،تحریک انصاف میری اپنی جماعت ہے جب چاہوں گا اس میں چلا جاؤں گا ،میرا عمران خان سے رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے،رشتہ آیا ہوا ہے ،پکا ہے اور اس رشتے سے میں نے کبھی انکار بھی نہیں کیا ،عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف عامر کی اپنی پارٹی ہے،جب چاہیں اس میں شامل ہو جائیں .

نجی ٹی وی چینل ’’ نیوز ون ‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنا بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے اس میں بار بار پارٹیاں بدلی نہیں جاتیں ،میں جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ میری پہلی پارٹی متحدہ قومی پارٹی تھی اور میں دوبارہ واپس بھی اسی پارٹی میں آیا تھا ، 22اگست کے بعد میں نے سیاست سے توبہ نہیں کی تھی ،میں نے یہ کہا تھا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا ،توبہ تو کسی گناہ پر کی جاتی ہے ،جب سیاست سے الگ ہوا اس وقت حالات کا تقاضا یہی تھا ،یہ کسی حدیث میں تو لکھا نہیں ہے کہ میں دوبارہ سیاست میں نہیں آ سکتا،سیاست میں آنا جانا لگا رہتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کا پریشر نہیں لیا بلکہ اپنا پریشر کم کیا ،ایم کیوایم میں ہونے والی دھڑے بندی کے بعدبھی میرا جھکاؤ ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف ہو گا کیونکہ آج انہوں نے اپنے ’’بڑے ‘‘ ہونے کا ثبوت دے دیا ہے ،متحدہ پاکستان کے لوگوں کو فاروق ستار کی بات ماننی چاہئے ،بہادر آباد گروپ کو چاہئے کہ وہ آج رات فاروق ستار کو منا کر لے آئیں ،اب پتا چلے گا کہ  ایم کیو ایم میں ہونے والی سربراہی کی جنگ تھی یاواقعی سینیٹ کے ٹکٹ کا معاملہ تھا ؟ ۔

مزید : قومی


loading...