لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے ٹیم کو جوائن کرلیا

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی(آئی این پی ) لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ نے ایئرپورٹ پر برینڈن میکولم کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ہوٹل پہنچے ،سکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑی گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے جہاں کچھ دیر آرام کے بعد کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں،ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔

جن میں سے دو پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...